ٹھان لی میں نے بھی ساقی یہیں مر جانے کی
کتنی دلکش ہیں فضائیں تیرے میخانے کی
واہ کیا خوب نشانی ہے یہ میخانے کی
دل میں تصویر کھنچی رہتی ہے پیمانے کی .
صرف غم خاک بسر چاک گریباں مضطر
... قابل رحم ہے صورت تیرے دیوانے کی
چاند بدلی میں دیکھا تو مھجے یاد آیا
اس میں بھی ایک جھلک ہے تیرے شرمانے کی
یاد آتی ہیں کسی کی وہ نشیلی آنکھیں
دیکھ کر شکل چھلکتے ہوئے پیمانے کی
نزع کے وقت مبادا کوئی الزام آ جائے
اس گھڑی آپ نہ تکلیف کریں آنے کی
تو سلامت رہے گلشن کی بہاریں دیکھے
یہ دعا تھی دم آخر تیرے دیوانے کی
رند بد مست کی توبہ بھی کوئی توبہ ہے
ٹوٹ جائے گی چھلک دیکھ کے پیمانے کی
میں وہ زرہ ہوں جو ہے مہر علی سے روشن
کس قدر مجھ پہ عنایت میرے مولا نے کی
آگ کا رزق ہے وہ سوختہ قسمت بھی نصیر
شمع تصویر ہے جلتے ہوئے پروانے کی
نصیر ملت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
کتنی دلکش ہیں فضائیں تیرے میخانے کی
واہ کیا خوب نشانی ہے یہ میخانے کی
دل میں تصویر کھنچی رہتی ہے پیمانے کی .
صرف غم خاک بسر چاک گریباں مضطر
... قابل رحم ہے صورت تیرے دیوانے کی
چاند بدلی میں دیکھا تو مھجے یاد آیا
اس میں بھی ایک جھلک ہے تیرے شرمانے کی
یاد آتی ہیں کسی کی وہ نشیلی آنکھیں
دیکھ کر شکل چھلکتے ہوئے پیمانے کی
نزع کے وقت مبادا کوئی الزام آ جائے
اس گھڑی آپ نہ تکلیف کریں آنے کی
تو سلامت رہے گلشن کی بہاریں دیکھے
یہ دعا تھی دم آخر تیرے دیوانے کی
رند بد مست کی توبہ بھی کوئی توبہ ہے
ٹوٹ جائے گی چھلک دیکھ کے پیمانے کی
میں وہ زرہ ہوں جو ہے مہر علی سے روشن
کس قدر مجھ پہ عنایت میرے مولا نے کی
آگ کا رزق ہے وہ سوختہ قسمت بھی نصیر
شمع تصویر ہے جلتے ہوئے پروانے کی
نصیر ملت پیر سید نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ الله علیہ
No comments:
Post a Comment